کراچی:مولانا فضل الرحمن بختاورکی شادی میں نہیں آسکتے:یاابھی مدعوہی نہیں کیا گیا:کیااہم وجہ ہوسکتی ہے،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی شادی میں مدعو نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے صحافی نے سوال کیا کہ بختاور بھٹو کی شادی میں کراچی کب جارہے ہیں؟ جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کون سی شادی مجھے تو زرداری صاحب نے مدعو نہیں کیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا گیا کہ سنا ہے بڑے بڑے لوگ شادی میں شرکت کررہے ہیں، فضل الرحمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑے بڑوں کا تو نہیں معلوم البتہ میں مدعو نہیں ہوں۔

ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مولانا کو مدعو نہ کرنے کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ اس شادی میں پاکستان اوربیرون پاکستان سے بڑی بڑی شخصیات شرکت کررہی ہیں اوراکثرمولانا کی شخصیت کو پسند نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ کوشش کی جارہی ہے کہ مولانا کو شادی کی تقریب سے دورہی رکھا جائے

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کا آغاز دو روز قبل محفل میلاد سے کیا گیا، محفل میلاد بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی۔محفل میلاد میں بھٹو اور زرداری خاندان کی خواتین نے شرکت کی جبکہ تقریب میں پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی اور 29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

Shares: