لاہور :’سی پیک کا نقشہ مولانا فضل الرحمان نے اُڑ کر بنایا‘مولانا ہواوں میں اڑتے ہیں : جے یو آئی رہنماء کی ویڈیو وائرل ،اطلاعات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء علامہ خالد سومرو نے دعویٰ کیا ہے کہ سی پیک کا نقشہ مولانا فضل الرحمان نے بنایا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جے یو آئی رہنماء کو ایک جگہ تقریر کرتے ہوئے دیکھا جاکستا ہے ، جس میں علامہ خالد سومرو دعویٰ کر رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن ہواوں میں اُڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1409084820685213698
خالد سومرو نے انکشاف کیا کہ پاکستان کے سی پیک کا نقشنہ بنانے والا ، چائنہ کو سی پیک کا رستہ دکھانے والا ، ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر ایک ایک روٹ اور روڈ رستے کی نشاندہی کرنے والا نہ نوازشریف تھا ، نہ ہی آصف علی زرداری تھا ، نہ چیف آف آرمی سٹاف تھا ، وہ ملنگ تھا تو میرا اور آپ کا قائد مولانا فضل الرحمان تھا۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پرصارفین نے خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی پتہ نہیں کہ کل کوخالد سومرو مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے کوئی اورناقابل یقین دعویٰکردیں