اسلام آباد: مینوں وی نیب نے بلا لیا اے دس ہون میں کعی کراں ؟مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کوٹیلی فون کرکے رہنمائی لے لی،اطلاعات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کو بتایا کہ نیب والوں نے طلب کرلیا ہے ، بتائیں اب میں کیا کروں اس پرنوازشریف نےجارحانہ اندازاپنانے کا مشورہ دیا
ٹیلیفونک گفتگو میں اےپی سی کےبعد کی صورتحال اور تحریک کے ایکشن پلان پربھی مشاورت کی گئی جب کہ اپوزیشن کےاتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہی پر بھی مشاورت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفوں کیلئےکمیٹی کےقیام پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔