مولانا فضل الرحمن نے اپنی نیک نیتی اورارادوں سے پردہ اٹھا دیا

0
34

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمن نے اپنی نیک نیتی اورارادوں سے پردہ اٹھا دیا ،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ اسٹبلشمنٹ کی پشت پناہی میں بنائے گئے مدرسہ بورڈز کو ناکام بنائیں گے ،وہ دینی اداروں کی یکجہتی کوناکام بناکردکھائیں گے،

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی وقف املاک ایکٹ کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیتے ہوئی مسترد کرتی ہے، متروکہ وقف قانون کو واپس لیکر شرعی حیثیت کے تعین کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل بھیجا جائے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ نئے بورڈز کی منظوری دیکر مدارس کے نظم و نصاب کو توڑنے کی بھونڈی کوشش کی گئی، جے یو آئی سے منسلک کوئی مدرسہ کسی سرکاری بورڈ میں شمولیت اختیار نہیں کرے گا،

مولانا نے اپنی اصلیت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی وفاق المدارس العربیہ کو مضبوط کرے گی، اسٹبلشمنٹ کی پشت پناہی میں بنائے گئے بورڈ کو ماڈل مدرسہ بورڈ کی طرز پر ناکام بنائیں گے، ملک گیر سطح پر مدارس کنونشن بلائے جائیں گے۔

Leave a reply