‏مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری اوربلاول سےطویل ملاقات ملکی صورت حال18ویں ترمیم کرونا اوراقتصادی بحران پرغور

0
34

کراچی: ‏مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری اوربلاول سےطویل ملاقات ملکی صورت حال18ویں ترمیم کرونا اوراقتصادی بحران پرغور،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے ملکی سالمیت و بقا کی خاطر سیاسی امور میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔

بلاول ہاؤس میں ملاقات ڈیڑھ گھنٹےتک جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا، دونوں جماعتوں کاملکی سالمیت وبقا کی خاطرسیاسی امورمیں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ ،این ایف سی ایوارڈ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، پہلے ہی کہہ دیا تھا عمران خان حکومت چلانےکے اہل نہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ گزشتہ برس میں نے ٹِڈی دَل کے حملوں سے متعلق خبردار کیا تھا مگر حکومت نے ضد اور انا کی وجہ سےمیرےخدشات کوسنجیدہ نہیں لیا، ٹِڈی دَل کی فوری روک تھام نہ کی تو خوراک کابحران پیدا ہوجائے گا۔

‏مولانا فضل الرحمان کی سابق صدر زرداری اور بلاول سے طویل ملاقات میں‌ ملکی صورت حال 18 ویں ترمیم کرونا اور اقتصادی بحران پر غورہوا،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ پر کوئی لچک نا دکھانے کا فیصلہ کیا ہے

یادرہے کہ یہ ایک عرصے کے بعد زرداری کی کسی سے امنے سامنے کی ملاقات ہے ،فادرز ڈے پر بھی بچوں سے نیٹ پر بات کی تھی

Leave a reply