پی ڈی ایم کے خلاف بیان دینے پر مولانا ان ایکشن : پارٹی رہنما کو ہٹا دیا

0
40

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے خلاف بیان دینے پر مولانا ان ایکشن : پارٹی رہنما کو ہٹا دیا،اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام بھی ن لیگ کے راستے پرچل نکلی ہے اطلاعات یہ ہیں کہ کسی کو نکالا جارہا ہے توکوئی ویسے چھوڑکرجارہا ہے ، ادھر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پارٹی پالیسی کیخلاف بیان دینے کی پاداش میں حافظ حسین احمد کو پارٹی کے ایک بڑے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ حسین احمد کی جانب سے پارٹی کی پالیسی کیخلاف بیان دیا گیا تھا،جس کی وجہ سے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
۔ ذرائع کے مطابق اب ان کی جگہ اسلم غوری کو سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ حافظ حسین احمد نے گزشتہ دنوں جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل گیارہ جماعتوں کے اراکین اسمبلی اپنے اپنے استعفے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرا دیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہی بیان ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ بنا۔

یادرہے کہ اس موقع پر حافظ حسین احمد نے کہا تھا کہ اس اقدام سے پتا چل جائے گا کہ کون کون سی جماعتیں مخلص ہیں اور کون نہیں ہیں۔ یہ استعفے آخری ہتھیار ہونگے جنھیں مناسب وقت پر استعمال کرنے کے بارے میں قیادت فیصلہ کر سکتی ہے۔

Leave a reply