‘مولانا12ویں کھلاڑی ہیں،وہ اسٹمپ آؤٹ ہوچکےہیں’اہم شخصیت کےدعوے کی تصدیق ہوگئی

لاہور: ‘مولانا 12ویں کھلاڑی ہیں، وہ اسٹمپ آؤٹ ہو چکے ہیں’اہم شخصیت کے دعوے کی تصدیق ہوگئی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ایک اہم سیاسی شخصیت نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 12 ویں کھلاڑی ہیں وہ اسٹمپ آؤٹ ہو چکے ہیں، ان فٹ کھلاڑی عمران خان کی فٹنس کا کیا مقابلہ کریں گے؟

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹرفردوس عاشق نے کہا کہ ہمیں اپنے کپتان کی صلاحیتیوں پر اعتماد ہے وہ ہر چیلنج پر پورا اترتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے صرف تقاریر کرتے ہیں، 26 مارچ کو بھی ایسا ہو گا۔

یاد رہے کہ آج قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بھی کھیلا جا رہا ہے۔اس حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدیدکہتی ہیں۔

دوسری طرف ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کے اس دعوے کی تصدیق پی پی ، ن لیگ اوربلوچستان نیشنل پارٹی کی طرف سے مولانا کوسبز جھنڈی دکھانے سے ہوگئی ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو بہت جلد احساس ہوجائے گا اورپھروہ جب پی پی اورن لیگ پرجوابی وار کریں گے تو پھران جماعتوں کی مزید رسوائی ہوگی

Comments are closed.