مولانا فضل الرحمن کا کنٹینر پل کے نیچے پھنس گیا جس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں،

مودی پاکستانی فضائی حدود پار نہیں کرسکتے ،بھارتی درخواست ایک بار پھر مسترد

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا کنٹینر پل میں پھنس گیا،مولانا ہمارا کنٹینر لیتے تو اچھا تھا کیونکہ ہم نے پورے پاکستان میں موجود پلوں کی پیمائش مدنظر رکھ کر کنٹیر تیار کیا تھا۔ اتوار کو سینٹر فیصل جاوید نے دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا کنٹینر پورے پاکستان سے ہر جگہ سے گزر سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خیر مولانا اب اس کو تھوڑا سا بہتر کریں، سب اچھا ہو۔ انہوں نے کہا کہ مولاناکہتے ہیں عمران خان گھر جائیں۔ انہوں نے مولانا کو جواب دیا کہ وہ (عمران خان) تو روز گھر جاتے ہیں، اور اپنے گھر جاتے ہیں۔ عمران خان مولانا کے “جرم کے شراکت داروں” کی طرح وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہتے،

انہوں نے کہا کہ عمران خان بطور وزیراعظم بھی اپنے گھر کا خرچہ خود ہی اٹھاتے ہیں، عمران خان نے اپنی رہائش گاہ کے گرد باڑ بھی اپنے خرچے سے لگوائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے گھر کے باہر سڑک کا کام بھی اپنے خرچے سے کروایا، عمران خان مولانا اینڈ کمپنی کی طرح عوام کے پیسے پر عیاشیاں نہیں کرتے،

واضح‌ رہے کہ مولانا فضل الرحمن کا کنٹینر آزادی مارچ کے دوران ہائی وے پر بنے پل کے نیچے پھنس گیا تھا،

Shares: