لاڑکانہ: شہید بے نظیربھٹومیں شرکت مولانا نے احتجاج ریکارڈ کروادیا پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں تلخیاں مزید بڑھنے لگی، شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے آنے والے جے یو آئی کے وفد نے بلاول بھٹو کے ظہرانے اور پی ڈی ایم اجلاس میں عدم شرکت کرکے اپنے ارادے ظاہر کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں بلاول بھٹو کی جانب سے پی ڈی ایم شرکا کو ظہرانےدیا گیا، ظہرانے کے بعد پی ڈی ایم کا غیر رسمی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں بلاول بھٹو، مریم نواز،محمود اچکزئی،سردار اختر مینگل نےشرکت کی جس میں پی ڈی ایم کے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم جے یو آئی (ف) وفد نے بلاول کےظہرانے اور اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
دوسری جانب جے یو آئی اور پیپلزپارٹی میں اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، فضل الرحمان کا بینظیر کی برسی میں شرکت سےانکار ذاتی ناراضی ہے، جے یو آئی سندھ میں مرضی کے افسران کی تعیناتی کی خواہشمندتھی، من پسند افسران کی تعیناتی نہ ہونے پر جے یو آئی نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اس وقت ٹوٹتی ہوئی جمیعت کوشریعت اورخلاف شریعت کے ایشومیں مبتلاکرکے اپنا بھرم رکھنا چاہتے ہیں تاکہ مذہب کی بنیاد پرمضبوط ہونے والی جمعیت کو ٹوٹنے سے بچایا جاسکے