مولانا صاحب پی پی والے تاں چھڈ گئے ،تسیں ناں چھڈیا جے :مریم مولانا کے گھر پہنچ گئیں‌

0
51

لاہور:مولانا صاحب پی پی والے تاں چھڈ گئے ،تسیں ناں چھڈنا:مریم مولانا کے گھر پہنچ گئیں‌،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال شائیقن کے لیے تفریح کا سامان بن گئی ہے، ایک طرف پی پی کی طرف سے نوازشریف کے بیانیئے سے نفرت تودوسری طرف ن لیگی ارکان اسمبلی کے حکومت سے خفیہ رابطوں نے مریم نواز اورمولانا فضل الرحمن سخت پریشان ہیں

ذرائع کے مطابق اس پریشانی کے پیش نظرمریم نوازاپنی پارٹی کے چند ہمنواوں کوساتھ لیکر مولانا فضل الرحمن کے گھرپہنچ گئیں‌ ہیں‌

ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں مریم نواز اپنے ابو کی طرف سے ملنے والی ہدایات کے مطابق مشاورت کریں گی اورآئندہ کےلیے لائحہ عمل تیارکریں گی ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم مجلس میں استعفوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی

ذرائع کے مطابق مریم نواز اورمولانا فضل الرحمن کے درمیان سینیٹ الیکشن بھی زیربحث آئیں گے ، بعض حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواجہ محمد آصف کی گرفتاری بھی اس اہم ملاقات کا موضو ع ہوسکتی ہے

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے نوازشریف کا پاسپورت منسوخ کرنے کا معاملہ بھی زیرغورآئے گا

Leave a reply