![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/06/us-envoy-meets-maulana-fazl-2641.jpg)
اسلام آباد:مولانا صاحب آپ نے توامریکہ کی غلامی کے لیے اپنے آپ کوپیش کردیا تھا:آپ کا کیا اعتبار؟فرخ حبیب مولانا فضل الرحمن کے ماضی کے قصّے کھول کھول کربیان کرنے لگے،
اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ وکی لیکس میں انکشاف ہوا کہ فضل الرحمان نے اپنے آپ کو غلامی کیلئے پیش کیا.
سابقہ سفیر این پیٹیرسن کو امریکہ کی آشیرباد حاصل کرنے کیلئے فضل الرحمٰن نےاپنے آپکو غلامی کے لئے پیش کیا تھا. فضل الرحمان نے ڈرون حملوں کیخلاف کبھی بات نہیں کی.
فرخ حبیب کہتے ہیں کہ فضل الرحمان کا دباؤ صرف پی ڈی ایم پر ہوتا ہے وہ بھی ایزی لوڈ حاصل کرنے کے لئے یہ سارے ڈرامے رچا رہے ہیں