اسلام آباد:مولانا شیرانی بھی اسٹیبلشمنٹ سے مل گئے:ان کی اپنی حیثیت کیا ہے؟جانتے ہیں:مولانا برادران کا توہین آمیزانہ رویہ ،اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سینئر رہنما مولانا عطا الرحمن کا کہنا ہے کہ مولانا شیرانی کی اپنی ذاتی حیثیت کیا ہے ، ہم ان کو اچھی طرح جانتے ہیں ،
مولانا فضل الرحمن کے سیاسی جانشین اوربرادرمحترم مولانا عطاالرحمن نے کہا کہ آج یہ مولانا بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں ، ان کو وطن کی زیادہ فکرہے؟ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ مضبوط ہوگیا ہے جو پاکستانیت کی بات کرتے ہیں ،
مولانا عطاالرحمن نے کہا کہ مولانا شیرانی کی رائے کے لیے پارٹی میںکوئی جگہ نہیں، وہ جمعیت علمائے اسلام کا موقف نہیں ہے۔جے یو آئی کا ہر ایک کارکن مولانا فضل الرحمن کی پشت پر کھڑا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے مولانا شیرانی کے بیانات پر حیرت نہیں ہے،میں شیرانی صاحب کے متعلق کوئی ایسی بات نہیں کروں گا۔
لیکن لگتا یہی ہے کہ ان کے رابطے بڑے مضبوط ہیں اور یہ بیانات ان ہی رابطوں کا نتیجہ ہیں تاہم میں یہ نہیں کہوں گا کہ ان سے بیانات دلوائے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جماعت کے اندر ادارے موجود ہیں اور انہیں چاہئے تھا کہ وہ ان اداروں میں آکر بات کرتے اور ان کی بات زیادہ بہتر طور پر سنی جاتی۔
دوسری طرف مولانا فضل الرحمن کے برادرمولانا عطاالرحمن کے توہین آمیزرویے کے خلاف دینی حلقوں خصوصا جمعیت علمائے اسلام ف کے معتدل اوراہل علم طبقے میں سخت ردعمل پایا جارہا ہے اوریہ بھی سننے میں آیا ہے کہ یہ پڑھا لکھا طبقہ مولانا فضل الرحمن اوران کے خاندان سے پارٹی کا قبضہ چھڑانے کے لیے سرگرم ہوگیا ہے








