حکومت نے مزیدچھ ماہ کارکردگی نہ دکھائی تو آنے والاآجائے گا، مولاناطاہراشرفی
سرگودھا( نیوزروم سے)سرگودھاپریس کلب میں مولاناطاہر اشرفی نے کہاہے کہ حکومت کے پاس چھ ماہ ہیں،کچھ کرکے دکھاناہوگا،حکمرانوں نے قبلہ درست نہ کیاتوکوئی آنے والاآجائے گا،بھارت راکے ذریعے پاکستان میں فرقہ واریت پھیلاناچاہتاہے لیکن اسے منہ کی کھاناپڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق علمائے کرام اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولاناطاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے اتحادمسلم بہت ضروری ہے، مسلکی اختلافات کوفراموش کرکےنبی آخری الزماں کاغلام بننے کی ضرورت ہے،ہمیں اپنے اندرچھپے دشمن کوتلاش کرناہوگا،مندر بنانے کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے سپرد کر دیا گیا ہے، فرقہ واریت پھیلانے والوں کاسب مل کرمحاسبہ کریں گے،حکومت کے پاس چھ ماہ ہیں اگر کارکردگی نہ دکھائی تو کوئی بھی آنے والا آ جائے گا۔سرگودھاپریس کلب میں آمدکے موقع پرصدرپریس کلب عبدالحنان چوہدری۔ جنرل سیکرٹری راناساجداقبال، ممبرایگزیکٹوباڈی شاہین فاروقی،ملک محمداصغر، امجدپرویزچوہدری، عمیر ضیاء اوردیگرنے معززمہمان کوخوش آمدیدکہا۔