جیکب آباد :مولانا ہمیں چھوڑکرکدھرجائیں گے:ان کو بھی کچھ نظرنہیں آرہا :بلاول بھٹونے مولانا فضل الرحمن کواپنا بندہ قراردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ مولانا فضل الرحمان ہم سے ناراض ہوسکتے ہیں۔
جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ وہ دھاندلی جس کا 2018 میں آغاز ہوا آج بھی جاری ہے، عوام کے نمائندوں کو روکنے کیلئے اداروں کا استعمال کیا جارہا ہے اور نیب کے ذریعے ہمارے نمائندوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے بلاول نے کہا کہ دعا ہے کہ مریم اور مولانا فضل الرحمان جلد صحتیاب ہوں اور ہم مل کر حکومت کا مقابلہ کریں، ن لیگ اور جے یوآئی کو تجویز دوں گا کہ سوچ سمجھ کر فیصلے کریں، ہمارے مخالفین کی حکمت عملی ہے کہ ہمیں تقسیم کر کے ہمیں ناکام بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھاکہ مریم نوازسے اچھے تعلقات ہیں، نہیں چاہتا کسی سوال کے جواب پر بات خراب ہو اور میں نہیں سمجھتا کہ مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی سے ناراض ہوسکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کسی ایک کی حمایت نہیں کریں گے، کٹھ پتلی حکومت کےخلاف مل کر لڑنا ہوگا۔