اسلام آباد:اکرم درانی کے بعد مولانا کی باری ؟ آصف علی زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری کی بھی آگئی باری ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین نیب نے اکرم درانی اور رخسانہ بنگش کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی اور آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش کےخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی گئی۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے افسران اور اہلکاروں کےخلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ وزارت خارجہ کےافسران اوراہلکاروں کےخلاف ریفرنس دائرکرنےکی منظوری بھی دی گئی ہے ، وزارت خارجہ کےافسران پرجکارتہ سفارتخانےکی عمارت قواعد کےخلاف فروخت کرنےکاالزام ہے جبکہ وزارت خزانہ کےافسران پرقومی خزانےکوبھاری نقصان پہنچانےکا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق اکرم درانی کے بعد مولنا فضل الرحمن ، ان کے بھائی اوربیٹے پربھی تاریخ کی بہت بڑے کرپشن کیسز کا آغاز ہوسکتا ہے ، جس کو فی الحال نیب روکے ہوئے تھی

Shares: