موسم کی شدت کے باوجود پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن چترال کیلئے بحال کر دیا گیا

0
38

پی آئی اے نے 18 ماہ کے بعد اسلام آباد اور چترال کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کردیں ، اسلام آباد سے چترال تک ہر ہفتے دو پروازیں چلائی جائیں گی۔چترال سمیت وادی کالاش کے تینوں وادیوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ، پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن) نے اسلام آباد اور چترال کے مابین فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کردیا۔

اس سے پہلے ، کورونا وائرس وبائی بیماری کے پھیلاؤ کی وجہ سے پروازیں ڈیڑھ سال کے لئے معطل کردی گئیں ، 5،920روپے کی ٹکٹ ایک طرف کے سفر کیلیے جاری کی جائے گی ۔ ترجمان نے بتایا کہ ہر ہفتے اسلام آباد سے چترال کے لئے دو پروازیں چلائی جائیں گی ، انہوں نے مزید کہا کہ چترال کے راستے پر پروازیں دوبارہ شروع کرنے سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔

جبکہ نمائندہ باغی ٹی وی چترال فتح الل کالاش کے مطابق ، وادی کالاش سمیت چترال کے دیگر علاقوں میں بھی کئ دنوں سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم بہار کی آمد کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اپر چترال کے چند مقامات پر برفباری ہونے کے اطلاعات بھی مل رہی ہیں۔

Leave a reply