آج کل بجلی کے بلوں میں اضاضی ٹیکسز نے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے. ہر طرف شور مچا ہوا ہے اور ہر کوئی بہت زیادہ بل آنے پر سراپا احتجاج ہے. ماورا حسین بھی اس ساری صورتحال پر بول پڑی ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ ملک میںاس وقت صورتحال بہت خراب ہوتی جا رہی ہے اور نازک دور سے گزر رہا ہے. اس مشکل دور میں ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے. اگر آپ اپنے بل کے ساتھ کسی دوسرے کے بل کی ادائیگی کر سکتے ہیں تو ضرور کیجیے اور ایسا خاموشی سے کیجیے تاکہ سفید پوش طبقے کا بھرم قائم رہ سکے. انہوں نے کہا کہ اس برے اور مشکل ترین وقت میںہمیں ایک دوسرے کا ساتھ ضرور دینا چاہیے.
”ملک کی معاشی صورتحال بھی بہت اچھی نہیں ہے” ، لوگ پریشان ہیں بے روزگاری ہے مہنگائی کا عالم ہے ایسے میں ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننا ہو گا ورنہ لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوجائیں گے. انہوں مے مزید کہا کہ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کےلئے اقدامات کرے. یاد رہے کہ جویریا سعود نے بھی ایک طنزیہ وڈیو بنائی ہے جس میںانہوں نے کہا ہے کہ لگتا ہے اس بار سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا کر بجلی کے بلوں میں بھیج دیا گیا ہے.