پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبصورت ماڈل واداکارہ ماورا حسین نے زندگی کو فسانہ اور پہیلی قرار دیا۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماورا نے اپنی دلکش تصویر شیئر کرتےکی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ زندگی فسانہ ہے
https://www.instagram.com/p/CET0ZeVAxe3/?utm_source=ig_embed
اس سے قبل اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ نے اپنی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے زندگی کو ایک پہیلی سے تشبیہہ دی تھی-
اداکارہ نے لکھا تھا کہ زندگی پہیلی ہے-
https://www.instagram.com/p/CER2jsSgs7h/?utm_source=ig_embed
انہوں نے کہا کہ زندگی ایک پہیلی ہے جسے سمجھنا بہت مشکل ہے اور اکثر اسے سمجھتے سمجھتے ساری زندگی گزر جاتی۔
واضح رہے کہ لندن یونیورسٹی سے لاء کی ڈگری حاصل کرنے والی اداکارہ ماورا حسین نے تھیٹر فنکار کی حثییت سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر اے آر وائی میوزک میں وی جے کی حیثیت سے کام کیا۔ ماورا نے پاکستانی ٹیلی وژن کے سیریل ڈراموں آہستی آہستہ ، اک تمنا لا حا صل سی اورنکھر گئے گلاب سارے میں پرفارم کیا۔
علاوہ ازیں ماروا نے انڈین رومانوی فلم صنم تیری قسم سے ہندی فلم میں قدم رکھا جس میں انہوں نے ہرش وردھن کے مقابل کام کیا-
جبکہ پاکستانی فلمی صنعت میں جوانی پھر نہیں آنی 2 سے ڈیبیو کیا- اداکارہ آج کل نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ثبات میں دکھائی دے رہی ہیں۔