ماروا حسین ڈراموں میں نظر کیوں نہیں آر ہیں ؟ انہوں نے وجہ بتا دی

اداکار ماورا حسین جو مسلسل ٹی وی سےغائب ہیں یہاں تک کہ وہ کسی فلم کا حصہ بھی نہیں‌بن رہی ہیں‌. حال ہی میں‌وہ اپنی بہن کی فلم ٹچ بٹن کے پریمئیر پر دکھائی دیں. وہ ریڈ کارپٹ پر آئیں اور اپنی بہن کی فلم کے لئے نیک تنمائوں‌کا اظہار کیا اور میڈیا سے زیادہ بات چیت کرتی ہوئی دکھائی نہیں دیں. ماورا حسین سے حال ہی میں ایک انٹرویو میں‌پوچھا گیا کہ آپ ٹی وی سکرین پر کیوں نہیں‌نظر آرہیں تو انہوں نے کہا کہ میں پڑھائی کررہی ہوں اور میری پڑھائی مجھے بہت زیادہ مصروف رکھتی ہے جس کی وجہ سے میں‌چاہوں بھی تو میرے پاس وقت نہیں‌نکل

سکتا کہ میں‌کوئی پراجیکٹ کروں . دوسرا یہ کہ جس طرح کی کہانیاں بن رہی ہیں یا جو کردار ہیروئینز کو آفر کئے جا رہے ہیں وہ اس طرح کے ہیں کہ جن پر میں‌خود یقین نہیں رکھتی ، اور اب میں‌ ویسے بھی زندگی میں‌بہت آگے بڑھ چکی ہوں اور تجربہ بھی حاصل کیا ہے تو میں وہ کام کیوں‌ کروں‌جس پر میں خود یقین نہیں‌رکھتی یا جس کو میں‌پسند نہیں‌کرتی. انہوں نے کہا کہ میں‌فی الوقت میں پڑھائی میں مصروف ہوں اسلئے بھی ڈراموں سے دور ہوں . یاد رہے کہ ماورا حسین نے فلموں اور ٹی وی دونوں جگہ کام کیا اور انڈیا میں بھی ایک فلم کی .

Comments are closed.