ماورا حسین کبھی اداکار تو کبھی وکیل ، نئے اعلان نے ہلچل مچادی
لاہور:پہلے اداکارہ اور پھر وکیل ، یہ اعزاز کسی کسی کو حاصل ہوتا ہے ، اطلاعات کے مطابق نامور اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ وکالت کی پریکٹس بھی کر رہی ہوں ، وکالت کا مقصد ایسے لوگوں کی قانونی معاونت کرنا ہے جو وکیل کرنے کی سکت نہیں رکھتے ۔
اداکارہ ماوراحسین نے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ خود کو شوبز سے ہرگز الگ نہیں کر سکتی بلکہ میں فلم اور ٹی وی دونوں پر کام کر رہی ہوں۔ وکالت کی پریکٹس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ میں کوئی بڑی وکیل بنوں بلکہ اس کامقصد ایسے لوگوں کی قانونی معاونت کرنا ہے جو اپنا دفاع کرنے کیلئے وکیل کرنے کی سکت نہیں رکھتے ۔ ماورا حسین نے غریبوں کی مدد کے لیے وکالت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،