معروف اداکارہ ماورا حسین جنہوں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بالی وڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ میں مانتی ہوں کہ میری آواز بہت باریک رہی ہے ، اور جب میںشوبز انڈسٹری میں آئی تو میری آواز نہایت ہی باریک تھی لیکن میں اپنے مداحوں کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اسی آواز کے ساتھ بہت پسند کیا. انہوں نے کہا کہ اب مجھے دس سال سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے شوبز انڈسٹری میں تو وقت کے ساتھ ساتھ میری آواز میںپختگی آئی ہے تو ایک چینل ایک گھٹیا الزام لگا دیا ہے.
انہوں نے کہا کہ ”ایک چینل نے تو یہاں تک کہہ دیابلکہ دعوی کر دیا کہ میں نے اپنی آواز کو تبدیل کرنے کےلئے سرجری کروائی ہے، ”میں اس الزام پر بہت حیران ہوئی ، میں نے فورا گوگل کر کے دیکھا کہ کیا واقعی آواز کی سرجری ہو سکتی ہے تو پتہ چلا کہ ایسا کچھ نہیں ہو سکتا. ماورا نے اس الزام پر افسوس کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ بغیرتصدیق کئے ایسے الزامات نہیں لگانے چاہیں اس سے آرٹسٹ ڈیمیج ہوتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ بالی وڈ میں کوئی اچھا پراجیکٹ پھر سے آفر ہوا تو کام کرنے کا سوچا جا سکتا ہے.