میکسیکو میں چرچ کی چھت گرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ میکسیکوکے ساحلی شہر سیو ڈیڈ میڈارو میں پیش آیا جہاں سانٹا کروز چرچ کی چھت نیچے آگری جس کے نتیجے میں چرچ میں موجود 39 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹس کےمطابق اسپتال میں اب تک 10 افراد کےہلاک ہونےکی تصدیق ہوئی ہےجس میں 2 بچے بھی شامل ہیں،حادثے کے وقت چرچ میں 100 افراد موجود تھے اور حادثے کے نتیجے میں درجنوں افراد ملبے تک دب گئے جنہیں ملبے سے نکالنے کا کام جاری ہے اور ملبے تلے تمام افراد کو ڈھونڈ لیا گیا ہے۔
امریکا نے ایران کے سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں لانچ کرنے کا اعتراف …
مقامی میڈیا کے مطابق چرچ میں حادثے کے وقت ایک تقریب جاری تھی، حادثے کے بعد زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کے لیے مقامی افراد نے بھی مدد کی جب کہ ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر فوری ریسکیو کا عمل شروع کیا۔
میکسیکو ؛ ٹرک حادثہ کئی افراد جاں بحق
دوسری جانب میکسیکو کی شاہراہ پر ٹرک حادثے کے نتیجے میں دس خواتین تارکین وطن ہلاک جبکہ پچیس زخمی ہو گئیں ہیں۔ اس خوفناک حادثےمیں ہلاک ہونے والے ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان تارکین وطن کا تعلق کیوبا سے تھا اور وہ خفیہ طور پر امریکہ پہنچنے کی کوشش کر رہیں تھیں تاہم سکیورٹی حکام کے مطابق یہ حادثہ میکسیکو کے جنوبی شہر چیاپاس میں پیش آیا ہے۔
ایک ہفتے کے دوران خفیہ طور پر امریکہ پہنچنے والے تارکین وطن کے ساتھ یہ دوسرا حادثہ ہے۔ اتوار کے روز پیش آنے والا یہ حادثۃ گوئیٹے مالا کی سرحد کی طرف پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والوں میں خواتین کے علاوہ ایک کم سن بچہ بھی شامل تھا۔
پرینکسٹر یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے رہا کردیا
جبکہ عالمی میڈیا کے مطابق جائے حادثہ پر حادثے کی شکار خواتین کے بیگ اور دیگر سامان بکھرا پڑا تھا سیکورٹی حکام کے مطابق اس راستے سےعام طور پر امریکہ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن سفر کرتے ہیں اتوار کے روز حادثے کا شکار ہونے والے تارکین وطن لکڑی کی بنی باڈی کے حامل ٹرک میں سوار تھے جو حاثے کا شکار ہو گیا۔