نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

کوہ پیما سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے
0
44

پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

باغی ٹی وی: نائلہ کیانی چین میں ماؤنٹ چو ایو کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں نائلہ کیانی نے اب سے کچھ دیر قبل 8188 میٹر بلند چوٹی کو سر کیا، 8188 میٹر بلند ماؤنٹ چو ایو دنیا کی چھٹی بلند چوٹی ہے،پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا نائلہ کیانی چین میں ماؤنٹ چو ایو کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

نائلہ کیانی نے اب سے کچھ دیر قبل 8188 میٹر بلند چوٹی کو سر کیا، 8188 میٹر بلند ماؤنٹ چو ایو دنیا کی چھٹی بلند چوٹی ہے،نائلہ کیانی اور کوہ پیما سرباز آج چو ایو سر کرنے والی ٹیم میں ساتھ شامل تھے نائلہ کیانی اس سے قبل ایوریسٹ، کے ٹی، گیشربرم ون ، گیشر برم ٹو اور براڈ پیک سر چکی ہیں پاکستانی خاتون نے نانگا پربت ، اناپورنا ، لوٹسے اور مناسلو کو بھی سر کیا ہے۔

میکسیکو میں چرچ کی چھت گرنے سے 10 افراد ہلاک

دوسری جانب پاکستان کے کوہ پیما سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں سرباز خان نے اب سے کچھ دیر قبل دنیا کی چھٹی بلند چوٹی چو ایو کو سر کیا اور تاریخ رقم کردی چین میں واقع چو ایو کی اونچائی 8,188 میٹر ہے، سرباز نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے چو ایو کو سر کیا، کوہ پیما سرباز خان 10 "ایٹ تھاوزنڈرز” کو بغیر آکسیجن سر کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔

سرباز نے گزشتہ شب کیمپ ون سے پیش قدمی شروع کی تھی، پاکستانی کوہ پیما اب سے کچھ دیر قبل چو ایو کے ٹاپ پر پہنچے تھےسرباز کو ‘مشن 14’ مکمل کرنے کے لیے اب صرف ایک چوٹی سر کرنا باقی ہے، سرباز خان رواں سیزن میں ہی شیشاپنگما سر کرلیں گے۔

50 ملین سے زائد امریکی ڈالرز گھروں میں چھپائے جانے کا انکشاف

Leave a reply