معروف اداکارہ اور ماہر تعلیم دردانہ بٹ کی وفات بڑے غم دے گئی:اللہ بخشش فرمائیں:مصطفیٰ کمال

کراچی : معروف اداکارہ اور ماہر تعلیم دردانہ بٹ کی وفات بڑے غم دے گئی:اطلاعات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان ہاؤس سے جاری ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دردانہ بٹ کی وفات فنون لطیفہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، چئیر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر دردانہ بٹ کنیئرڈ کالج کی فارغ التحصیل تھیں۔ انہوں نے امریکا سے ایجوکیشن ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی اپنے کزن سے شادی ہوئی تھی جو چند برس قبل انتقال کر گئے تھے۔

انہیں 1985 میں بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔ وہ 2018 میں لکس سٹائل ایوارڈ کی بہترین معاون اداکار کیٹیگری کے لیے نامزد کی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ دردانہ بٹ کرونا کے باعث شدید بیمار تھیں اور 2 ہفتوں سے اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں کیا تھا، جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، ڈگڈگی، تنہائیاں، ففٹی ففٹی، رسوائی اور انتظار شامل ہیں۔

دوسری جانب دردانہ بٹ نے عشق پازیٹو،بالو ماہی، دل دیاں گلاں، عشق پازیٹو، بالو ماہی، دل دیاں گلاں فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Comments are closed.