اداکارہ مایا علی جنہوں نے ٹی وی اور فلم دونوں میڈیمز کے لئے کام کیا اور دونوں جگہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈرامہ پر ریویو دینا بہت آسان ہوتا ہے ، لیکن سردیوں کی راتوں اور گرمیوںکے دنوں میٰں کام کرنا آسان نہیں ہوتا. ریویو وہ لوگ دے رہے ہوتے ہیں جو ریویو کا آر بھی نہیں جانتے، پہلی قسط دیکھ کر آپ ججمنٹ دے دیتے ہیں ، بھئی اگلی پچیس اقساط میں کیا ہوگا کسی کو بھی پتہ نہیں ہوتا لیکن پہلی قسط کے بعد ہی ڈرامے کو ادھیڑ کر رکھ دینا مناسب نہیں ہوتا. مایا علی نے کہا کہ آرٹسٹ بہت حساس ہوتا ہے وہ یہ سب چیزیں بہت
زیادہ محسوس کرتا ہے. ریویو دیں لیکن جن کا یہ کام ہے ان کو کرنے دیں ہر کوئی ریویو کیسے دے سکتا ہے. ہم بہت محنت کے ساتھ کام کرتے ہیں لہذا ہمارے کام کو پوری طرحپہلے دیکھنا جایا جانا چاہیے اس کے بعد اپنی کسی بھی قسم کی ججمنٹ کو سامنے لایا جانا چاہیے. یاد رہے کہ مایا علی کا بہت جلد ڈرامہ یونہی آن ائیر ہونے جا رہا ہے اس میں ان کے ساتھ اداکار بلال اشرف دکھائی دیں گے. دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے شائقین کافی پرجوش نظر آرہے ہیں.