اداکارہ مایا علی جو اپنی منفرد اداکاری اور کامیاب پراجیکٹس کے ھوالے سے جانی جاتی ہیں وہ بن گئی ہیں بھارتی لڑکی. جی ہاں . حال ہی میں اداکار و ماڈل عماد عرفانی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر فلم کا پوسٹر جاری کیا ہے جس کا کیپشن انہوںنے لکھا ہے ہوا باز . پوسٹر سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ جیسے مایا علی نے اس فلم میں بھارتی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے اور عماد عرفانی نے پائلٹ کا کردار ادا کیا ہے شعیب منصور کی یہ ورنہ فلم کے بعد آنے والی ایسی فلم ہے جس میں روٹٰین سے ہٹ کر کہانی کا انتخاب کیا گیا ہے. اس فلم میںمایا علی مرکزی کردار ادا
کررہی ہیں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تبصرے جاری ہیںکہ شاید ماہرہ خان شعیب منصور کیمپ سے آئوٹ ہو گئی ہیں. یاد رہے کہ شعیب منصور کی گشتہ فلم ورنہ تھی جس میںماہرہ خان ہیروئین تھیںیہ فلم باکس آفس پر ڈیڈ فلاپ رہی تھی اب دیکھنا یہ ہے کہ عماد عرفانی اور مایا علی کو لیکر بنائی جانے والی فلم باکس آفس پر کیا رنگ جماتی ہے. کیونکہ مایا اور عماد کو شائقین پہلی بار پردہ سکرین پر دیکھیں گے. شعیب منصور بھی پہلی بار ان دونوں کے ساتھ کام کررہے ہیں.