اداکارہ مایا علی کا شمار ایسی اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہایت ہی کم عرصے میں اپنا نام اور مقام بنایا ہے . مایا علی کی خوبصورت اداکاری اور ان کے چہرے کی معصومیت ان کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے. اداکارہ مایا علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق مایا علی کو بین الاقوامی عرب فیسٹیول ایوارڈز DIAFA کی جانب سے پاکستان کی بہترین اداکارہ کے خصوصی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈزDIAFA نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر مایا علی کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی نامزدگی کا اعلان کیا۔مایا علی کے اس اعزاز پر ان کے مداح کافی فخر محسوس ہورہے ہیں. مایا علی کے کریڈٹ پر جتنا بھی کام ہے وہ لاجواب ہے انہوں نے من مائل جیسے ڈرامے
اور طیفا انٹربل جیسی فلمیں کی ہیں. مایا علی بہت جلد ٹی وی پر نظر آئیں گی آج کل وہ شعیب منصور کی فلم آسمان بولے گا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس میں ان کے ساتھ معروف ماڈل و اداکار عماد عرفانی نظر آئیں گے . مایا علی نے اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ میں بھی اپنا نام بنایا اور خاور ریاض کے ساتھ بہت زیادہ کام کیا. مایا علی کی ویسے تو آن سکرین جوڑی حمزہ علی عباسی کے ساتھ بھی بہت سراہی جاتی ہے لیکن شہریار منور کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے.