پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر ڈپریشن اور پریشانیوں کے شکار لوگوں کے لئے ایک حوصلہ افزا پیغام شیئر کیا ہے-
باغی ٹی وی : علامیگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے متعدد ممالک کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن ںا فذکیا گیا ہے جس کی وجہ سے کارابری مراکز اور دوسری ثقافتی سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے بے روزگاری نے لوگوں کو معاشی طور پر کمزور کر دیا ہے اور اس بے روزگاری اور معاشی تنگی اور بے جا بڑھتی ہو مہنگائی کی وجہ سے لوگ پریشانیوں کا شکار ہیں-
ان مسلسل پریشانیوں کے باعث اب لوگ اپنا اور اپنے خاندان کے مستقبل کی فکر کرتے ہوئے ڈپریشن کا شکار ہونے لگے ہیں تاہم ایسے میں اداکارہ مایا علی جو اکثر بیشتر اپنے مداحوں کو حالات سے نمٹنے اور خوش رہنے اور مستقبل کے بارے میں حوصلہ افزا پیغامات دیتی بظر آتی ہیں-
ہمیشہ کی طرح اب بھی اداکارہ نے نے اپنے مداحوں اور پریشانیوں کا شکار لوگوں کو ایک اہم پیغام دے دیا ہے-
https://www.instagram.com/p/CEl4i2Nn9k1/?utm_source=ig_embed
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مایا علی نے اپنی ایک دلکش تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا ہے اور مسکرا رہی ہیں-
ےصویر شئیر کرتے ہوئے مایا علی نے مداحوں کو نصیحت بھرا پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ مسکرانے کی وجہ تلاش کریں اور ساتھ ہی ہنسنے کی ایموجیز بھی شیئر کیں۔
اداکارہ اس پیغام کو ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-