مایا علی نے قرنطینہ میں وقت گزارنے کی تجاویز بتا دیں

0
45

قرنطینہ میں خود کو کیسے مصروف رکھنا ہے اس کا علاج پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مایا علی نے مداحوں کو بتا دیا

باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مایا علی نے مداحوں کو قرنطینہ میں وقت گزارنے کی تجاویز بتائیں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اداکارہ مایا علی نے ایک پوسٹ شئیر کی جس پر ایک تفصیلی نوٹ لکھا ہوا تھا

اداکارہ نے لکھا کہ یہ چیزیں ہم قرنطینہ کے دوران کر سکتے ہیں : نمازیں پڑھیں ، قرآن پاک کی تلاوت کریں ، گارڈننگ کریں ، کتابیں پڑھیں، فلمیں دیکھیں ، سیکھنے والی ویڈیوز ، ڈاکومینٹریز یا ڈرامے دیکھ سکتے ہیں ، پینٹنگ ، کوکنگ ، گھر کی صفائی مختلف گیمیں کھیل سکتے ہیں شوہر اپنی بیویوں کی گھر کی صفائی اور کھانا پکانے مین مدد کر سکتے ہیں وغیرہ
https://www.instagram.com/p/B-W3Eu4n31S/?igshid=116r02wc7jb04
مایا علی نے لکھا کہ مثبت رہیں اور سٹریس نہ لیں اور ادکارہ نے لکھا کہ سب سے ضروری چیز اپنے ملازموں اور دوسرے مستحق لقگقں کو اگنور نہ کریں جو کہ آپ کی طرح اس مشکل وقت میں پریشانی میں مبتلا ہیں

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہم اس وقت ایک خاندان بن جائیں

اس پر ایک مداح نے لکھا کہ کیا آپ ابھی تک راشن بیگز تقسیم کر رہی ہیں جس پر مایا علی نے کمنٹ کہا کہ ہاں

اس سے قبل اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شئیر جس میں وہ سفید رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں مایا علی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بعض اوقات ہم آسمان کی طرف دیکھتے ہیں اور بہت کچھ سوچتے ہیں
https://www.instagram.com/p/B-UVhWrH5lf/?igshid=sha0djvsqwcx
اداکارہ نے لکھا کہ آسمان کو دیکھتے ہوئے ہم جو سوچتے ہیں کبھی وہ مثبت خیال ہوتے ہیں اور کبھی منفی خیالات بھی ہوتے ہیں اس کے ساتھ ہی ایک اُمید بھی ہوتی ہے جو ہمیں مضبوط رہنے اور مثبت رہنے کی ترغیب دیتی ہے

مایا علی نے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ انشا اللہ یہ وقت بھی گزر جائے گا ہم ایک بار پھر سے مسکرائیں گے ہاتھ ملائیں گے گلے ملیں گے اور اپنے پیاروں کے ساتھ اجتماعات کریں گے انہوں نے لکھا کہ گھر میں رہیں محفوظ رہیں

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی مایا علی نےانسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ انشااللہ یہ دن بہت جلد واپس آجائیں گے کہ جب تمام مسلمان اکٹھے ہوکر نماز پڑھیں گے اللہ سے اُمید رکھیں اور گھبرائیں نہیں وقت اگر پہلے جیسا نہیں رہا تو انشااللہ وقت ایسا بھی نہیں رہے گا

مایا علی نے لکھا تھا یہ وہ وقت ہے کہ جب ہمیں بحیثیت قوم ایک بننا ہے اور حکومت کے قائم کردہ احکامات پر عمل کرنا ہے براہ مہربانی اپنی صحت کی خاطر اور دوسروں کی زندگیوں کی خاطر اپنے گھروں میں رہی

مایا علی نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنا شروع کر دیا

Leave a reply