اداکارہ مایا علی جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہٰیں انہوں ٹی وی پر نام بنانے کے بعد فلموں کا رخ کیا ، مایا علی اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے بڑے اور نامور برینڈز کی نمبر ون چوائس ہیں. آج لاہور میں ان کا ایک شوٹ ہوا ، انہوں نے ایک بڑے برینڈ کی لگثری کلیکشن کے لئے ماڈلنگ کی ، مایا علی نہایت ہی دلکش لگ رہی تھیں. مایا علی کا شوٹ آج اختتام پذیر ہو گیا . مایا علی ملک کے تقریبا تمام بڑے اور نامور بریںڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں. مایا علی شوٹس کے علاوہ فیشن شوز کا بھی حصہ بنتی ہیں اور شوسٹاپر کے طور پر ریمپ پر جلوہ گر ہوتی ہیں. یاد
رہے کہ مایا علی کی اسی سال شعیب منصور کی ڈائریکشن میں بنی فلم آسمان بولے گا ریلیز ہو گی اس میں ان کے مقابلے میں معروف ماڈل عماد عرفانی دکھائی دیں گے. مایا علی کا اسی سال بلال اشرف کے ساتھ ڈرامہ سیریل یونہی بھی نشر ہو نے جا رہا ہے. مایا علی اپنے ان دونوں پراجیکٹس کو لیکر کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے مداح مجھے میرے ان دونوں پراجیکٹس کے کرداروں میں ضرور پسند کریں گے.