پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے دورہ لاہور پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‎عمران صاحب استاد، ڈاکٹرز سمیت پورا پنجاب احتجاج پر ہے، وہاں سے ہوکر آئیے گا.

مریم اورنگ زیب نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‎عمران صاحب صرف لاہور نہیں پنجاب کا دورہ کرکے لاہور آئیے گا
آج بابا گرو نانک یونیورسٹی کا افتتاح کون کرے گی اہم شخصیت اور کون کون ہے مدعو!خبرآگئی
‎انہوں نے مزید طنز کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب نواز شریف کا لاہور ملتان ، اور ملتان سکھر موٹر وے ایک سال سے تیار ہے افتتاح کر کے آئیے گا .‎عمران صاحب شہباز شریف کی اورنج ٹرین تیار ہے چلوا کے آئیے گا. پنجاب کے لوگ نواز شریف اور شہباز شریف کو یاد کرتے ہیں تسلی دے کر آنا

مریم اورنگ زیب نے کہا کہ عمران صاحب پنجاب میں نواز شریف کا صحت کارڈ کا اجراء بند ہے ، شروع کروا کے آئیے گا .‎عمران صاحب ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 70 ہزار سےزیادہ ہوگئی ہے، نالائق وزیر اعلی کا استعفی لے کر آئیے گا.‎لاہور میں پھیلے کچرے کے ڈھیروں کی صفائی کراکے آئیے گا.‎عمران صاحب ہسپتالوں میں غریب عوام کے لئے مفت دوائیاں، ٹیسٹ اور علاج بند ہے، اسے دوبارہ شروع کراکے آئیے گا،‎عمران صاحب ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہے ان کا حال پوچھ کر آئیے گا،

کرپشن پر سزایافہ مگر اجازت بھی مل گئی؛کیا معاملہ ہے ؟

Shares: