مریم نواز کا مدر ڈے کے موقع پر جذباتی پیغام

0
65

مریم نواز کا مدر ڈے کے موقع پر جذباتی پیغام

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مدر ڈے پر ٹوئٹر پر جزباتی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ "ماں تقریبا دو سال ہو چکے ہیں آپ نے ہمیں چھوڑ دیا”امی ایک لمحہ بھی ایسا نہیں جب میں نے آپکو یاد نہ کیاہو، مریم نواز

آپکی یادیں اور جو کچھ زندگی کے اصول سکھائے وہ آج بھی میرے ذہن میں تازہ ہیں، امی آپ کا شکریہ کہ آپ نے مجھے زندگی میں کبھی خوف نہیں سکھایا، میری زندگی کا ہر دن مدر ڈے ہے.

واضح‌ رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا کے درجنوں ممالک میں ماں کا دن منایا جارہا ہے . ہر سال مئی کے دوسرے ہفتے ماؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس بار یہ 10 مئی کو منایا جا رہا ہے۔

مدرز ڈے کا کوئی ایک دن یا تاریخ مقرر نہیں ہے، درجنوں ممالک اس دن کو دوسرے مہینوں میں بھی مناتے ہیں، یہ دن جنوری، فروری اپریل اور مئی سمیت کچھ ممالک میں دسمبر میں بھی منایا جاتا ہے تاہم زیادہ ممالک میں اس دن کو مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔

اس دن کو کسی عالمی ادارے کے تحت نہیں منایا جاتا بلکہ تمام ممالک کی حکومتوں نے اس دن کو منانے کا اعلان کیا جب کہ عالمی فلاحی تنظیموں سمیت تمام ممالک کی مقامی مذہبی و فلاحی تنظیموں نے بھی اس دن کو منانے کی حمایت کی۔

عالمی طور پر منائے جانے والے دنوں میں سے یہ واحد دن ہے جو سال کے 12 میں سے تقریبا 8 مہینوں میں مختلف دنوں میں دنیا کے مختلف ممالک اور خطوں میں منایا جاتا ہے، عام طور پر کسی بھی عالمی دن کو دنیا بھر میں ایک ہی دن منایا جاتا ہے

Leave a reply