میئر اسلام آباد کے الیکشن کی تیاری مکمل، الیکشن کمیشن نے تاریخ اور وقت بتادیا

0
44

میئر اسلام آباد کے الیکشن کی تیاری مکمل، الیکشن کمیشن نے تاریخ اور وقت بتادیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نےمیئر اسلام آباد کے الیکشن کی تیاری مکمل کر لی.میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں پولنگ کل صبح 9 بجے سے شام 5بجے تک ہوگی.میئر اسلام آباد کے عہدے کیلئے تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا.سید ظہیر شاہ آزاد حیثیت میں میئر اسلام آباد کے الیکشن لڑیں گے.

میئر کے انتخاب کیلئے اسلام آباد کی 50 یوسیز چیئرمین، 3 ڈپٹی میئرز ووٹ کاسٹ کرینگے.17مخصوص نشستوں کے عہدیداران بھی میئر کے انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کرینگے.
سلام آباد ہائی کورٹ، نے مئیر اسلام آباد کا الیکشن روکنے کی درخواست مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

واضح رہے کہ جسٹس عامر فاروق نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی مئیرز مئیر کا الیکشن نہیں لڑ سکتے تاہم ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈپٹی مئیر ایم سی آئی کے ممبر ہیں مئیر کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں جبکہ ڈپٹی مئیر سیکشن 27/1 کے تحت مئیر کی نشست پر الیکشن نہیں لڑ سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسل چیئرمین کا الیکشن لڑنے والا مئیر کا الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق متاثرہ فریق نہیں بن سکتا۔

تاہم عدالت نے مئیر اسلام آباد کا الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ڈپٹی مئیر کو ووٹ ڈالنے کی درخواست منظور کر لی ہے تاہم فیصلے ہی کی روشنی میں ڈپٹی میئر اسلام آباد کے مئیر کا الیکشن لڑنے کا اہل نہیں۔

Leave a reply