مزید دیکھیں

مقبول

میئر اسلام آباد کا اختیارات کے حصول کیلئے سپریم کورٹ‌ جانے کا اعلان، اہم خبر

میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے سی ڈی اے سروس ریگولیشن اور فنانشنل رولز ایڈا پٹ کرنے کی منظوری ملتوی کر دی ، مویشی منڈی کی دوبارہ نیلامی ہو گی میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا آئندہ ہفتے ایم سی آئی کے اختیارات کے حصول کے لیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان ،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا 31 واں اجلاس میئر شیخ انصر عزیز کی زیر صدارت پاک چائینہ فرینڈ شپ سنٹر میں منعقد ہوا اراکین نے اے سی اور پنکھوں کے بغیر اجلاس اٹینڈ کیا اجلاس میں سی ڈی اے سروس ریگولیشنز اینڈ فنانشنل رولز ایڈاپٹ کرنے کی منظوری ملتوی کر دی گئی پی ٹی آئی نے سی ڈی رولز ایڈاپٹ کرنے کی مخالفت کی راجہ شیرزا کیانی نے کہا کہ آپ لوگ اکثریت میں ہیں لیکن ہم سی ڈی اے رولز اپنانے کی منظوری نہیں دیں گے چوہدری اظہر نے کہا کہ ڈی ایم اے میں کرپشن کے خلاف آج تک نیب کو کیس کیوں نہیں بھیجا گیا ڈ ی ایم اے افسران فون نہیں اٹھاتے اور ایوان کی ٹیکس ریٹس کی نظر ثانی کمیٹی کے ساتھ تعاون نہیں کیا جا رہا ہمیں ریکارڈ نہیں دیا جا رہا منڈی مویشاں ٹھیکے پر دینے کی بجائے ایون کی کمیٹی بنائی جائے تو ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر منڈی مویشیاں چلائے سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی الیکشن ہوئے میئر صاحب بتائیں کہ وہ اختیارات کے حصول کے لیے سپریم کورٹ کیوں نہیں گئے ساڑھے تین سال میں ایک احتجاج کی کال نہیں دی ڈی چوک میں بھی نہیں گئے اس ایوان نے آپ کو منتخب کیا ہے اس کے تقدس کا خیال کریں میں آپ کی جگہ ہوتا تو کب کا میئر کے عہدے سے استعفیٰ دے چکا ہوتا خواتین ممبران کو اجلاس میں بلایا جات اہے لیکن آج تک انکو اختیارات نہیں ملے،

ساجد عباسی نے کہا کہ ڈی ایم اے کی جانب سے منڈی مویشاں کی نیلامی ڈمی تھی میری تجویز ہے کہ منڈی مویشاں کا ٹھیکہ نہ دیں485 کھوکھوں کی منظوری قومی اسمبلی اور ایم سی آئی دے چکی ہے سپریم کورٹ کے سامنے حقائق رکھیں جائیں یا ان غریب لوگوں کے متبادل روزگار کا بندو بست کیا جائے ملک عامر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز کیا جائے سردارمہتاب نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے وائسرائے بن چکے ہیں ان کو تبدیل کیا جائے،

یوسی چیئرمین کھنہ ڈاک ملک ثناءنے کہا کہ میری یوسی کی منڈی سے لاکھوں روپے بھتہ افسران کو جاتا ہے میری یوسی میں تجاوزت کے خلاف کاروائی کی جائے 485 کھوکھوں کے خلاف کاروائی ہونے سے فرق نہیں پڑتا ڈسپلن اور فیصلے تمام لوگوں کے لیے ایک جیسے ہونے چاہیے اس موقع پر میئر شیخ انصر عزیز نے کہا کہ منڈی مویشاں ایک مرتبہ پھر آکشن کریں گے کم بولی آنے کی صورت میں قانون کے مطابق کریں گے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں یونین کونسلوں کے لیے منظور ہو نے والے فنڈز حکومت تبدیل ہونے کے بعد نہیں ملے ممبران قومی اسمبلی پی ٹی آئی یا مسلم لیگ ن کے ہوںوہ نہیں چاہتے کہ بلدیاتی سسٹم کامیاب ہو سی ڈی اور ایم سی آئی سٹاف تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں بھتہ دینے والوں کے خلاف کاروائی کے وقت غائب ہو جاتا ہے ایم سی آئی کا سی ایم او چیف کمشنر آفس یا سی ڈی اے سے ہی آتا ہے وزارت داخلہ میں ایم سی آئی کی جنگ لڑنے کے لیے رراجہ شیراز کیانی اور ذیشان نقوی سمیت اراکین پر مشتمل کمیٹی بنائی اب اجلاس کرنا اور وزارت داخلہ میں ایم سی آئی کے لیے بات کرنا کمیٹی کا کام ہے میں کمیٹی کے ساتھ تعاون اور رہنمائی کے لیے موجود ہوں آ ئندہ ہفتے ایم سی آئی کے اختیارات کے حصول کے لیے سپریم کورٹ جاﺅں گا،
محمد اویس