مزارقائد پرڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی حاضری مگرذہنی طورغیرحاضردکھائی دیئے

0
34

کراچی:مزارقائد پرڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی حاضری مگرذہنی طورغیرحاضردکھائی دیئے ،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پرکچھ اس قسم کی خبریں گردش کررہی ہیں کہ جن میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے دورہ کراچی کے دوران عجیب کیفیت دیکھنے میں آئی ہے

ذرائع کے مطابق جب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کراچی میں مزارقائد پرحاضری دینے کی غرض سے گئے تواس دوران ان سے ایک ایسی غلطی ہوگئی جس کا امکان نہیں‌تھا تاہم یہ غلطی ایسی غلطی نہیں کہ جس پرکسی کومورودالزام ٹھہرایا جائے

ذرائع کے مطابق مرزاآفریدی مزارقائد پرموجود تاثرات کی کتاب میں اپنے تاثرات لکھتے ہوئے پاکستان کے سپیلنگ بھول گئے یا پھران کا لکھنے کا اندازہی یہی ہے

دوسری طرف سوشل میڈیا پراس حوالے سے اکثرصارفین کا کہنا ہےکہ بعض افراد کسی کا نام لکھتے ہوئے مکمل نہیں لکھتے اوربعض اوقات لکھنے والا اپنی طرف سے تو صیح لکھ رہا ہوتا ہے لیکن اسے دیکھتے ہوئے بھی یہ احساس نہیں ہوتا کہ اس سے غلطی ہورہی ہے

Leave a reply