چئیرمین تحریک لبیک یارسول اللہ ڈاکٹر مفتی محمد اشرف آصف جلالی نے خان پور میں مزار کے گرد طواف کرنے والوں کو زندیق قرار دے دیا حکومت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ

ان کا مزید کہنا تھا اللہ کی رضا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی رضا کی خاطر ، امربالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ ادا کرنے، اپنا ایمان بچانے اور باقی مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت کیلئے یہ بیان دے رہا ہوں

شجاع آباد کے قریب خان پور میں جہنوں نے قبر کے گرد طواف کیا اور ساتھ تلبیہ لبیک اللہم لبیک کی صدائیں بلند کیں انہوں نے بیک وقت دینِ اسلام کی کئی حدود کو پامال کیا ہے، اللہ تعالی اور رسول اکرم کے احکام سے بغاوت کی ہے، ان ناہنجار لوگوں نے قرآن پاک اور احادیث مصطفیٰ کی مبینہ مخالفت کی ہے، ان کا یہ عمل پورے دینِ اسلام پر سخت حملہ ہے، ان کی یہ جسارت کعبۃ اللہ کی عظمت پر حملہ ہے، یہ شعائرِ اسلام پر بہت بڑا حملہ ہے

ہمارا حکومت وقت سے مطالبہ ہے اس طواف میں ملوث کوئی سجادہ نشین ہو یا ان کے کارندے ان کو سخت سزا دی جائے۔ یہ لوگ زندیق ہیں، ان کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسی حرکت سے باز رہے
ان جاہلوں کی ایسی حرکتوں وجہ سے اسلام دشمن قوتوں کو اسلام مخالف پروپیگنڈہ کرنے کا موقع ملتا ہے جبکہ اسلام کی اصل تعلیمات یہ ہیں کہ مزارات پر حاضری دیتے وقت قبر سے 4 ہاتھ دور رہا جائے اور سجدہ تعظیمی کرنا حرام جبکہ سجدہ عبادت کرنا کفر ہے (حوالہ فتاوی رضویہ)

شجاع آباد میں مزار کا طواف کرنے والوں کا پتا چلا تو افسوس بھی ہوا اور مجھے غصہ بھی بہت آیا۔ کہاں نظامِ خانقاہی کی وہ برکات اور کہاں آج کی خرافات

ڈاکٹر مفتی محمد اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے قیامت قریب آ رہی ہے ویسے ہی نت نئے فتنے سر اٹھا رہے جبکہ ان کا مقابلہ کرنے والی آوازیں بہت محدود ہوتی جارہی ہیں ہم ان شااللہ آخری سانس تک اسلام کی روشن تعلیمات کا پرچار کرتے رہیں گے

Shares: