مزدوروں کو عید سے پہلے واجبات ادا کیٸں جائیں. خرم شاہد میوایڈووکیٹ

0
37

مل مالکان اور انتظامیہ کو پابند کیا جائے مزدوروں کو عید سے پہلے واجبات ادا کیٸں جائیں. خرم شاہد میوایڈووکیٹ

مزدوروں کے حقوق کے لیئے ان کے ساتھ ہیں ق لیگی رہنما اور مزدور رہنماؤں کی ملاقات .مزدوروں کی نظر حقوق کے حصول کی جدوجہد کے لیئے مسلم لیگ ق پر ہے ارشاد خان

مزدوروں کی تنخواہ عید سے پہلے ادا کردی جائے, ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق لائرز ونگ کراچی کے صدر و کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری خرم شاہد میئو ایڈووکیٹ نے ملاقات کے لیئے آنے والے مزدور رہنماؤں کے وفد ارشاد خان ،عادل خان ، شاہ رخ خان سے ملاقات کے موقع پر کی. انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور وفاقی حکومت مل مالکان کو پابند کریں کے مزدور کا حق وقت پر ادا کردیا جائے , تاکہ وہ اپنے بچوں کے لیئے عید پر کچھ تیاری کرسکیں مزدور کی مزدوری ان کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کردی جائے. اس موقع پر مزدور رہنماؤں نے کہا کہ اب مزدوروں کے مسائل اور ان حل اور حقوق کے حصول کے لیئے مزدوروں کی نظریں پاکستان مسلم لیگ ق پر ہیں عوام سب کو آزما چکے ہیں اب امید کی آخری کرن مسلم لیگ ق ہی نظر آتی ہے.

Leave a reply