سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) چوہدری محمد یٰسین گروپ کے زیر اہتمام انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عہدیداران میں لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب چیئرمین کمپلیکس میں منعقد ہوئی،تقریب میں پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکرزمان کیانی سمیت مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران و انفورسمنٹ سی بی اے کمیٹی کے ممبران اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدوریونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے جیالوں نے ہمیشہ ہر اول دستے کا کرداراداکیا اور مزدور یونین بھی ادارے و ملازمین کی خوشحالی ،ملازمین کی مراعات میں اضافے،پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور پروموشن،ڈیلی ویجز وکنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سمیت دیگر مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی،انھوں نے کہا کہ سابقہ نا اہل سی بی اے کا چارسالہ دور ادارے و یونین ازم کی بدحالی کا دور تھا جس میں انتظامیہ طاقتور ہوئی اور یونین ازم کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کی عزت و نفس کو بھی مجروع کیا گیا،مزدوریونین سمجھتی ہے کہ مزدوروں کے خوشحال ہونے سے ہی ادارہ خوشحال ہوسکتا ہے جبکہ ایک بارپھر صدارتی آرڈینینس کی آڑ میں سی ڈی اے کے ہزاروں محنت کش جو کہ دراصل پندرہ ہزار خاندان ہیں انکوایک بارپھر ایم سی آئی میں ٹرانسفر کرکے ملازمین کے مستقبل کو تاریک کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن سی ڈی اے مزدور یونین پہلے کی طرح ایک بارپھر ملازمین کو ملنے والی تاریخی مراعات پلاٹوں کی الاٹمنٹ،سکیلوں کی اپ گریڈیشن،حج پالیسی ،عید الاؤنس اور دیگر وہ تاریخی مراعات جو مزدور یونین نے سالوں سال کی جدوجہد کے بعد اپنے ملازمین کو دلوائیں سڑکوں سے لے کر عدالتوں تک ان کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

سی ڈی اے مزدور یونین نے سی ڈی اے بورڈ کے سامنے بذریعہ ڈیمانڈ نوٹس ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی تجربہ کار ٹیم جو محنت کشوں کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا مکمل کرداراداکرے گی وہ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ سابقہ سی بی اے نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر سی ڈی اے کے محنت کشوں کو بیوقوف بنایا اور وہ پلاٹ جوسی ڈی اے مزدور یونین نے ڈویلپ سیکٹرز میں مختص کروارکھے تھے انکو فروخت کر دیا،صدارتی آرڈینینس کے نفاذ کے بعد سی ڈی اے مزدور یونین نے بروقت مشاورتی اجلاس بلاکر اپنے محنت کش کو نہ صرف اصل صورتحال سے آگا ہ گیا بلکہ آبپارہ چوک میں اسلام آباد کے تمام متاثرہ سٹیک ہولڈرز کے ہمراہ پرامن تاریخی مظاہرہ کرکے ایوانوں تک اپنے محنت کش کی آواز کو بلند کیا،اس موقع پر میں سی بی اے کمیٹی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ادارے میں کام کرنے والے ملازمین اور خصوصاً انفورسمنٹ سٹاف کی بہتری کے لیے آپ تمام منتخب عہدیداران اپناکرداراداکریں گے،انھوں نے کہا کہ ایم سی آئی سے ادارے کے اہم ڈائریکٹوریٹس کو واپس سی ڈی اے میں لانے کے بعد بطور چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور انکی ٹیم نے جو تاریخی کرداراداکیا اور سی ڈی اے کے محنت کشوں نے ایک بارپھر اسلام آباد جیسے شہر کو بین الاقوامی سطح کا دارلحکومت بناکر یہ ثابت کردیا کہ اہل انتظامیہ اور محنت کش اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اس شہر کو ایک مثالی شہربناسکتے ہیں،انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے انفورسمنٹ ملازمین کی پروموشن اور انکی مراعات میں اضافے سمیت دیگر مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے میں سی ڈی اے مزدور یونین اپنا کرداراداکرتی رہے گی۔

Shares: