بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کورونا کی تشخیص

سندھ بھر میں نئے ویریئنٹ کے کیسز کی تعداد 7 تک پہنچ گئی
0
134

کراچی: بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں کو کورونا کے نئے ویریئنٹ ’جے این ون ‘ کی تشخیص ہوئی ہے-

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی گئی ہے، جس کے بعد سندھ بھر میں نئے ویریئنٹ کے کیسز کی تعداد 7 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق جن دو مسافروں کو کورونا کے نئے ویریئنٹ کی تشخیص ہوئی وہ جدہ سے کراچی پہنچے ہیں ایک مسافر کی عمر 28 سال اور تعلق فیصل آباد سے ہے، اسی طرح مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سال کے نوجوان کو بھی کورونا کے نئے ویریئنٹ کی تشخیص ہوئی۔

ترجمان محمکہ صحت سندھ کے مطابق کورونا جے این ون ویریئنٹ سے متعلق محکمہ صحت الرٹ ہے، تمام متاثرہ مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ کرکے سختی سے گھروں میں قرنطینہ کی ہدایت کی جاچکی ہیں جبکہ سندھ کے تمام ڈی ایچ اوز، ٹی ایچ کیوز اور اسپتالوں میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

Leave a reply