الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینک اکاونٹس کی ضبطگی کے معاملے پہ کیس کی سماعت ہوئی

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ،عمران خان کی طرف سے وکیل انور منصور کمیشن میں پیش ہوئے،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ گزشتہ آرڈر کو ہم نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے،آرڈر میں لکھا گیا کہ پیٹشن مسترد کردی گئی ہے،پیٹشن ناپختگی کی وجہ سے مسترد کی گئی،چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا آپکو اسکروٹنی کمیٹی پر اعتماد نہیں ہے،اسکروٹنی کمیٹی کے معاملے پر تفصیلی سماعت ہوئی ،اس سماعت میں آپکو موقف پیش کرنے کا بھرپور موقع دیا گیا، کمیشن نے فائنل آرڈر کردیا ہے لگتا ہے صیح سمجھا نہیں گیا، اس متعلق تاریخ دے کر اپکے دلائل سن لیتے ہیں پھر آپکو سن لیتے ہیں، آرڈر دے دیں گے پھر آپ اسلام آباد ہائیکورٹ چاہے تو جاسکتے ہیں،کمیشن نے اپنا فائنل آرڈر کردیا ہے ہائیکورٹ کی منشا کہ وہ کیا فیصلہ کرتا ہے، پھر آپ دوبارہ ہائیکورٹ جانا چاہتے ہیں تو جائیں،

وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ میں اتنا جوان نہیں ہوں کیوں اتنا دوڑانا چاہتے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں کیس پہلے بھی آٹھ سال چلا ہے مزید آٹھ سال لگ جائیں گے، کونسی تاریخ چاہیئے کل اگر ادھر ہیں تو کل کرلیتے ہیں، وکیل نے کہا کہ میں کل یہاں نہیں ہوں کراچی جانا ہوتا ہے سولہ مئی رکھ لیتے ہیں،کیس کی سماعت سولہ مئی تک ملتوی کردی گئی

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

عمران خان نا اہل قرار
میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

Shares: