مزید دیکھیں

مقبول

کار ساز کمپنیوں نے مقبول ترین گاڑیوں پر بڑی آفر لگادی

رمضان المبارک میں چنگان پاکستان اور کِیا، بینک...

واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ ایڈمن کو گولی مار دی گئی

پشاور کے نواحی علاقے ریگی سفید سنگ میں...

سیالکوٹ پولیس کی ماہ فروری میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) پولیس نے ماہ فروری...

مزید گرفتاریاں ہوں گی، نامزد امیدوار چیئرمین سینیٹ کا دعویٰ

اپوزیشن کے سینیٹ کے چیئرمین کے امیدوار حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، سینیٹ کا اجلاس بلایا جائے اور ووٹنگ کی جائے.

چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حاصل بزنجو نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو میڈیا کے ذریعے ہم اپنا موقف بتائیں، چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ایک خط آیا تھا ،تما پارلیمانی لیڈر شریک ہوئے تھے، فاٹا کے دوست بھی شریک تھے،کل کے اجلاس میں ہماری تعداد پوری تھی، منگل کو ہماری دوبارہ میٹنگ ہو گی، اپوزیشن اپنی تحریک میں کامیاب ہو گئی ہے، اگر کوئی حربہ اختیار کیا جائے گا تو وہ پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی ہو گی ،سینیٹ کا اجلاس فوری بلایا جائے اور ووٹنگ کی جائے.

چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک، بلاول نے ایسا فیصلہ کیا کہ پی پی والے پریشان

امیدوار چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو کل گرفتار کیا گیا شاید اور بھی گرفتاریاں ہوں، ہم مذمت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اپوزیشن کسی صورت نہیں جھکے گی، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم کامیاب ہو گئے ہیں.

شیری رحمان نے کہا کہ آئین کے مطابق رولز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس بلایا جانا چاہئے لیکن نہیں بلایا جا رہا، ہم نے تمام قوانین کی شقیں لیٹر میں لکھی ہیں اور ہر وہ شق ڈال دی ہے جس کے مطابق آئینی طور پر سینیٹ کا اجلاس ہو گا، چودہ دن 9 جولائی سے لاگو ہوتے ہیں .

شیری رحمان نے مزید کہا کہ ہم آئین کے مطابق چل رہے ہیں،

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

 

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بنی درد سر، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس پھر طلب

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس 14 روز کے اندر بلایا جائے گا۔

حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

واضح رہے اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 25جولائی کو یوم سیاہ منائے جانے اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اے پی سی کے فیصلوں پر عمل در آمد کیلئے رہبر کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔ بعد ازاں 5 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan