قومی اسکواڈ میں شامل مزید تین کھلاڑیوں کے کوویڈ19 ٹیسٹ منفی آگئے
باغی ٹی وی : قومی اسکواڈ میں شامل مزید تین کھلاڑیوں کے کوویڈ19 ٹیسٹ منفی آگئے، حیدر علی، عمران خان اور کاشف بھٹی کےکوویڈ 19 ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آئے، تینوں کھلاڑیوں کے علاوہ مساجر ملنگ علی اور محمد عمران کے کوویڈ19 ٹیسٹ بھی منفی آئے، 2 ٹیسٹ منفی آنے پر کرکٹ آپریشنز ان اسکواڈ اراکین کی برطانیہ روانگی کے لیے انتظامات کررہا ہے، انتظامات کو حتمی شکل دینے کے بعد پی سی بی اعلامیہ جاری کردے گا،
محمد حفیظ، وہاب ریاض، فخر زمان، محمد رضوان، شاداب خان اور محمد حسنین نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا÷گذشتہ روز ووسٹر پہنچنے والے تمام کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے ہیں
ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کے باعث چھ کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت مل گئی