مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کرام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،پرویزالہیٰ

0
33

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اتحادبین المسلمین کمیٹی پنجاب کااہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، مشائخ عظام اور علمی و دینی شخصیات نے شرکت کی.اجلاس میں آرمی ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر شہداء کے لئے خصوصی دعا کی گئی ،شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی گئی.

بلوچستان، جنوبی پنجاب اور دیگر علاقوں میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ،اتحادبین المسلمین کمیٹی کا نکاح نامے میں ختم نبوت صل اللہ علیہ والہ وسلم کے حلف نامے کو لازمی قرار دینے پر وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کے احسن اقدام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا کہ آپ کا یہ تاریخ ساز اقدام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آپ مجاہد وزیر اعلی ہیں۔ مولانا فضل رحیم نے دعا کرائی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ علماء کرام اور مشائخ عظام نے ہمیشہ ہر موقع پر قوم کی رہنمائی کی ہے -پاکستان میں بھائی چارے، یکجہتی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں علماء کرام کا کردار لائق تحسین ہے-مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کرام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا- محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اور قیام امن کیلئے ڈسٹرکٹ لیول پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔چودھری پرویزالٰہی
کمیٹیوں میں انتظامی، پولیس اور علماء کرام کو شامل کیا گیا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے تمام فیصلے مشاورت سے کئے جائیں گے۔مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت اور فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر اشاعت اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا،سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی ہوگی۔ اس ضمن میں سائبر کرائم ونگ سے کوآرڈینیشن کی جائے گی۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے علماء کرام کے مسائل کے حل کیلئے راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی.

مولانا فضل رحیم نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تعاون کو اپنا قومی فرض سمجھتے ہیں – قاری حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے دین اسلام کی خدمت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ مشائخ اور علماء کا کردار دلوں کو توڑنا نہیں جوڑنا ہے – علماء کرام اور مشائخ عظام نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا

اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی راجہ بشارت، حافظ عمار یاسر، فیاض الحسن چوہان، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب جی ایم سکندر اور متعلقہ حکام نےشرکت کی. مولانا فضل رحیم، قاری محمد حنیف جالندھری، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد، پیر سید ناظم حسین شاہ، حافظ عبد الوہاب روپڑی، علامہ مولانا محمد حسین اکبر، محمد رشید ترابی، مولانا مشتاق جعفری اور علماء کرام و مشائخ عظام نھی اجلاس میں شریک ہوئے.

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنگس(Mr. Neil Hawkings) نے ملاقات کی.آسٹریلین ہائی کمشنر نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر چودھری پرویزالٰہی کو مبارکباد دی

دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور، پاک آسٹریلیا دو طرفہ تعلقات کے فروغ، صحت، تعلیم،زراعت، لائیوسٹاک، سپورٹس اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا.آسٹریلین ہائی کمشنر نے اسٹیٹ آف آرٹ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر پر وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کے ویژن کو سراہا ،ملاقات میں پولیس اور دیگر شعبوں کے افسروں کی تربیت کے لئے ایکسچینج پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا.

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان او رآسٹریلیا کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں، میرے سابقہ دور میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اصلاحات کی گئیں، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں آسٹریلیا کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے ، دونوں ملکوں کے مابین وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں سے معاشی و سماجی شعبوں میں تعاون فروغ پائے گا، زراعت، ڈیری ڈویلپمنٹ اور لائیوسٹاک میں آسٹریلیا کو بہت مہارت حاصل ہے۔ ان شعبوں میں آسٹریلین ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی آسٹریلیا کے لئے سرمایہ کاری کیلئے گراں قدر مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے کلچرل وفود کے تبادلوں سے بھی تعلقات میں اضافہ ہو گا۔

۔آسٹریلین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے اور شراکت داری بڑھائیں گے ۔پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کریں گے۔ملاقات میں رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پنجاب، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے.

Leave a reply