ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

0
64

ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہمدردی کی اپوزیشن نے بھی گواہی دی ہے کہ انہوں نے خود متعلقہ محکموں کو ہدایت کی تھی کہ وہ نواز شریف کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کریں اور نواز شریف کی صحت پر کو ئی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ اگر سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر اپوزیشن رہنماوں کے ساتھ طبی بنیادوں پر عدالتوں سے ضمانت منظور کروا لیتی ہیں توامید کی جاتی ہے کہ حکومت دوسرے رہنماﺅں کے ساتھ بھی یہی حکمت عملی اختیار کرے گی کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عدالتی احکامات کا احترام کر تی ہے۔

وزیر مملکت زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک سے بدعنوانی کے لعنت کے خاتمے کے لئے متعدد موثر اقدامات پر عمل پیرا ہیں۔ ماضی کی حکومتوں میں قائدین نے ماحولیات کی طرف توجہ نہیں دی لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آئندہ نسلوں کے لئے ملک بھر میں درخت لگانے کی بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے اور اس مہم سے ماحولیات میں بہتری آئی گی

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) لاہور کے ماحول کو تباہ کرکے اب کس منہ سے اس کے مسائل کی بات کرتے ہیں، دونوں دقیانوسی جماعتوں کے قائدین نے خود ہی اپنی ترقی کے دعوے جھٹلا دیئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ لاہور کے ماحول کو تباہ کرکے نون لیگی اب کس منہ سے ان مسائل کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے 70 فیصد لاہور کی ہریالی ختم کرکے سیمنٹ کے پل لاد دیئے، ہماری حکومت بیشتر پالیسیوں کے ذریعے معاملات سلجھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں دقیانوسی جماعتوں کے قائدین نے خود ہی اپنے ترقی کے دعوے جھٹلا دیئے اور جب خود بیمار پڑے تو ملک میں ایک ہسپتال تک ایسا نہیں جس پر یہ اعتبار کرکے علاج کرا سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں

Leave a reply