وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپنی آزادی کے لئے پرعزم مظلوموں کا سفیر آج دنیا کے سب سے بڑے ایوان میں کشمیریوں کی پکار بنے گا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان اقوام متحدہ کو کشمیریوں سے کیے ہوئے ان کے وعدے یاد دلائیں گے ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب سے کشمیر کاز نئی قوت سے دنیا کے سامنے آئے گا.

سفیر کشمیر،وزیراعظم پاکستان آج پیش کریں گے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم پرزوراور ٹھوس اندازسےکشمیریوں کا مقدمہ جنرل اسمبلی میں پیش کریںگے وہ قوم اور کشمیریوں کی خواہشات اورجذبات کو عالمی برادری تک پہنچائیں گے۔دنیا کو مظلومان کشمیر کا ساتھ دینا ہوگا۔گزشتہ سات دہائیوں میں کشمیریوں کے حق میں سب سے زیادہ توانا آواز وزیراعظم عمران خان کی ہے جو آج قریہ قریہ نگرنگر سنائی دے رہی ہے۔

نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ناروے کے وزیراعظم، انڈونیشیا کے نائب صدر، روسی وزیر خارجہ اور وال سٹریٹ جرنل کے اداراتی بورڈ سے ملاقاتوں میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تشویشناک صورتحال ،انسانی حقوق کی پامالیوں، اور خطے کے امن کو لاحق شدید خطرات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نےہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو بتایا کہ بھارتی افواج وادی میں انسا نی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔دنیا کو خونریزی روکنے کیلئے فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

Shares: