لاہورکمرشل عمارتوں ‘ اپارٹمنس اورہائی رائز بلڈنگز میں معذور افراد کے داخلے سے متعلق گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ایل ڈی اے قوانین میں ترمیم کی جامع رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔

جسٹس جواد الحسن نے اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کی بروقت کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ اے اور دوسر ے ادارے بھی ایل ڈ ی اے کی تقلید کر یں۔نئی ہائی رائز بلڈنگ بنانے کے لئے نقشے کی منظوری ان قوانین سے مشروط کر دی گئی ہے۔ایل ڈی نے کمرشل عمارتوں میں معذور افراد کے لئے ریمپ بنانے‘ لفٹ لگانے اور علیحدہ ٹوائلٹ بنانے کو لازمی قرار دے دیا ہے ۔

Shares: