ذہنی معذور شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے والا پولیس اہلکار گرفتار

0
46

کراچی: پولیس نے ذہنی معذور شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے ذہنی معذور شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے والے مدد گار 15 پولیس اہلکار نعمان کو گرفتار کر کے متاثرہ شخص کے بھائی خالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاایس ایس پی کورنگی نے مدد گار 15 پولیس اہلکار کی حراست میں ذہنی معذور شخص پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔

ملتان کےنواحی علاقے میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی

ترجمان کورنگی پولیس نے بتایا کہ 6 فروری کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پولیس اہلکار کو ایک شخص پر تشدد اور گلے میں رسی ڈال کر لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ویڈیو دیکھنے کے بعد ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ جہاں خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ 4 فروری کی رات کا ہے جب مددگار 15 کالر نعیم خان نے اطلاع دی تھی کہ ایک بیٹری چور پکڑا ہوا ہے جس پر پولیس موبائل موقع پر پہنچی اور ایک پولیس اہلکار پکڑے ہوئے شخص پر تشدد کرتا ہوا پایا گیا اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی نے ذہنی مریض محمد عامر کے اہلخانہ سے رابطہ کیا اور انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ولیس یونیفام میں ناکہ لگا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

قبل ازیں شفیق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،ملزمان پولیس وردیاں پہن کر معصوم شہریوں کو چیکنگ کے بہانے روک کر لوٹتے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا ،دوران واردات گروہ کا سرغنہ سب انسپکٹر کی جبکہ دیگر نے کنسٹیبلان کی یونیفارم پہنتے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے،ملزمان نے چند روز قبل شہری سے دوران چیکنگ رقم چھینی تھی ،گرفتار ملزمان میں سرغنہ عثمان سمیت ارسلان, ثمن, ساحل اور مرزا برہان بیگ شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ تفتیش جاری ہے،ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ شریف شہریوں کو لوٹنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں

ادھر ڈیرہ اسماعیل خان،یونیورسٹی پولیس نے چند روز قبل خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنے اور چکما دے کر ڈکیتی کی واردت میں شہری سے 10 لاکھ روپے لوٹنے والے نوسرباز بہروپئے کو لاہور اور اسکے ساتھی کو مظفرگڑھ سے گرفتار کر لیا،واردات میں استعمال گاڑی کی جعلی نمبر پلیٹ بھی برآمد کر لی گئی ہے-

بیوی کا سرتن سے جدا کر کے سڑکوں پر گھمانے والا شخص گرفتار

Leave a reply