صدر مملکت عارف علوی نے معذور افراد کے لئے سازگار ماحول بنانے پر زور دیا ہے

0
96
arif alvi004

معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم طبقہ ہے جن کو بنیادی ضروریات فراہم کر کے ان کے صلاحیتوں کا اجاگر کیا جا سکتا ہے، صدرڈاکٹر عارف علوی نے سرکاری اداروں اور سول سوسائٹی پر زندگی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کی شمولیت کے لئے بھرپور کوششیں کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔ خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں خصوصی افراد کے لئے تعلیم، صحت کی سہولیات، ان کی صلاحیت کے مطابق روزگار اور ملازمتوں کے کوٹے پر عملدرآمد کے لئے سازگار ماحول کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان خصوصی افراد کی کامیابی کے سفیر کی راہ میں حائل تمام سماجی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خصوصی افراد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔دن کا مقصد معاشرے اور ترقی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔اس سال کا موضوع ہے ”پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں خصوصی افراد کی معاونت کیلئے سنجیدہ اقدام”اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں خصوصی افراد کی تعداد ایک ارب ہے جن کو معاشرے کے اہم شعبوں میں شمولیت کی راہ میں مختلف رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

Leave a reply