آنے والے دو ہفتوں میں اہم امریکی عہدیدارکا دورہ متوقع،ترجمان دفتر خارجہ

0
145

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے، مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دوروں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا آنے والے دنوں میں اہم امریکی عہدیداروں کے پاکستان کے دورے بھی ہو رہے ہیں، اسسٹنٹ سیکرٹری برائےآبادی، پناہ گزین و مائیگریشن پاکستان کا دورہ کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ جولیٹا والس نوئیس4 سے 6 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی، افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ 7 تا 9 دسمبر اسلام آباد کا دورہ کریں گے جبکہ پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ کا دورہ 9 سے 12 دسمبر تک ہو گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا امریکی عہدیداروں کے دورے صرف افغانستان کے ساتھ مسائل تک ہی محدود نہیں ہیں، یہ دورے امریکا کے ساتھ افغانستان کی صورتحال سمیت متعدد مسائل پر جاری مذاکرات کا حصہ ہیں۔

Leave a reply