معذور شخص کی خود کشی کی کوشش، وجہ کیا؟

معذور شخص کی خود کشی کی کوشش، وجہ کیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں معذور شخص نے حالات سے تنگ آ کر خود کو آگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی ،پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقے تھانہ منڈان کی حدود میں ترنگ قبرستان کے قریب پیش آیا ،

معذور شخص نے گھریلو پریشانیوں کے باعث خود کو آگ لگا لی، جس سے وہ مکمل طور پر جھلس گیا، معذور شخص کو طبی امداد کے لئے بنوں کی مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. جہاں علاج جاری ہے.

واضح رہے کہ ملک میں خود کشی کے واقعات میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے. امتحانات میں ناکامی پر،محبت میں ناکامی پر خود کشی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب گھریلو حالات، بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے بھی شہری خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں.

Comments are closed.